ق لیگ میں واپس آجائیں :چوہدری شجاعت، فیصلہ مونس کریں گے :پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی،اپنے نمائندے سے)سابق وزیراعظم و صدرمسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین نے کیمپ جیل لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی سے ایک بارپھر ملاقات کی،چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کے درمیان چند روز کے دوران یہ دوسری ملاقات تھی ، چودھری سالک اور چودھری وجاہت حسین بھی چودھری شجاعت کے ہمراہ موجود تھے، چودھری شجاعت نے پرویزالٰہی سے ان کی خیریت دریافت کی اورنیک تمناو¿ں کا اظہار کیا،چودھری شجاعت حسین سے ملاقات سے پہلے پرویز الٰہی کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ بھی کیمپ جیل آیا اور ڈاکٹرز نے پرویز الٰہی کا طبی معائنہ کیا،ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی، چودھری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کو ایک بار پھر تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں واپسی کی دعوت دی تاہم پرویز الٰہی نے اس حوالے سے کہا انہوں نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا،چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہاجو تکلیفیں میں نے برداشت کرنی تھیں وہ تو کر لی ہیں، اب مونس الٰہی میری سیاست کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول ہو گا۔