ماسکو(مشرق نیوز) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے فوجی گروپ کی بغاوت کو بڑا دھچکا قرار دےدیا،روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے قوم کے لیے مختصر ریکارڈڈ خطاب میں کہا بغاوت کے خلاف لڑ رہے ہیں، یہ اندورنی بغاوت بڑا دھچکا ہے،روسی صدر نے مزید کہابغاوت کو کچلنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں گے، ماسکو اور دیگر شہروں میں سکیورٹی سخت کردی ، روسی شہر روستوف کی صورتحال پیچیدہ ہے،صدر پیوٹن نے مزید کہاحملے کو ناکام بنانے کےلئے ہرممکن اقدام کررہا ہوں، فوجی بغاوت پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، بغاوت کرنےوالوں نے روس کےساتھ غداری کی ہے،بغاوت میں شامل لوگوں پر روز دیتا ہوں وہ ہتھیار پھینک دیں۔
فوجی بغاوت بڑا دھچکا اور پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے:روسی صدر
















