چیف جسٹس سے اعتراز،لطیف کھوسہ کی ملاقات،مقدمات کی جلد سماعت پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس عمر عطابندیال سے اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے ملاقات کی ،مقدمات کی جلد سماعت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد وکیل لطیف کھوسہ نے کہاچیف جسٹس سے کیسز جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پرگفتگو ہوئی،امید ہے ہمارے کیس جلد سماعت کیلئے مقرر ہوں گے،درخواست بھی دائر کردی۔