لاہور (قمر عباس نقوی) پھول یونین کے مرکزی عہدیداران نے روزنامہ ’مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ واسا ملازمین کے مسائل کا حل انکی اوّلین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھول یونین کی اپیل پر سیکرٹر ی ہاﺅسنگ نے ایم ڈی واسا کو ملازمین کو الاﺅنس کی ادائیگی کی خاطر ہدایات جاری کردی ہیں جبکہ سابق سی بی اے کی جانب سے 100 فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس کے حصول کی باتیں زبانی جمع تفریق تک محدود رہیں بلکہ ملازمین کو مالی مسائل سے نجات دلانے کی بجائے ذاتی مالی حالات کی بہتری پر توجہ دی گئی۔ پھول یونین کے صدر سعید احمد خان اور جنرل سیکرٹری رانا سلیم بلو کا کہنا ہے کہ سابق سی بی اے کے دو سالہ اقتدار میں واسا مزدور کے وسائل کو حل کرنے کی بجائے انتظامیہ سے سودا بازی کرنے کی سیاہ تاریخ رقم کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ملازمین کو 100فیصد الاﺅنس کی منظوری کے باوجود سکیل ایک سے 16تک واسا ملازمین کو تاحال الاﺅنس نہیں مل سکا۔ مزدور کے احساسات اور جذبات سے کھیل کھیلا جاتا رہا۔ دو سال گزرنے کے بعد لیٹر بازی کا لنڈا بازار لگا کر مزدور کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ سابق سی بی اے کی ناکامی کو مدنظر رکھتے ہوئے پھول یونین کی جانب سے 100فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس کے حصول کی خاطر نگران صوبائی وزیر اور سیکرٹری ہاﺅسنگ سے پھول یونین کی جانب سے اپیل کی گئی جس پر سیکرٹری ہاﺅسنگ کی جانب سے ایم ڈی واسا کو تحریری احکامات جاری کئے گئے جس پر 100فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس کی ادائیگی کرنے کے حوالے سے کہا گیا ہے پھول یونین نے ہمیشہ واسا مزدور کی خدمت کو ہی اہمیت دی ماضی گواہ ہے کہ پھول یونین نے ملازمین کے حقوق کے حصول کی خاطر اقتدار تک کو قربان کر دیا اور ماضی میں انتظامیہ کے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑ ا آئندہ بھی مزدور کے مسائل کا حل ترجیحات میں ہی ہے۔ سابق سی بی اے مختلف شعبہ جات کے ملازمین کے مسائل کو حل کرنا تو دور کی بات اس پر عملی طور پر کچھ بھی نہیں کر سکی ایل ڈی اے الاﺅنس جو کہ ملازمین کا حق تھا اس کے حصول میں سنجیدگی دکھانے کی بجائے اس پر سابق سی بی اے کی جانب سے سیاست کی گئی اور اس کو تاخیر میں ڈالا گیا تاکہ اس پر ریفرنڈم میں مہم کی جائے لیکن پھول یونین نے اقتدار کی بجائے مزدور کے مسائل کو حل کروانے کو اہمیت دیتی ہے، ایل ڈی اے 100الاﺅنس سمیت دیگر مسائل کا حل بھی پھول یونین کی جانب سے ہی ہو گا جلد مشعل یونین واسا مزدور سے کھیل کھیلا بند کرے، دو سال زاتی مفادات حاصل کئے اب ہمدردی کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے اقتدار کے دوران مزدور کا معاشی قتل کرنے والے قاتل مقتول سے ہمدردی کے نئے سکرپٹ کو لے کر میدان میں اتر یں ہیں مزدور سابق سی بی اے کے اب کسی سکرپٹ کو سننے کوتیار نہیں مزدور کا فیصلہ صرف پھول یونین کا انتخاب ہو گا۔
سو فیصد ایل ڈی اے الاﺅنس کی باتیں جھوٹ،سابق واسا سی بی اے یونین زبانی جمع تفریق کرتی رہی: پھول یونین
















