بیجنگ (مشرق نیوز)چین کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تائیوان امریکہ کے ساتھ تعلقات میں سب سے اہم خطرے کی نمائندگی کرتا ہے۔چینی وزیر خارجہ چن گانگ نے یہ بات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بیجنگ میں ملاقات کے بعد کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں واضح بات چیت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بلنکن کو بتایا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا اساسی مسئلہ ہے، یہ چین اور امریکا کے تعلقات میں سب سے اہم اور بڑا خطرہ ہے۔تائیوان کے معاملے پر امریکہ اور چین کی کشیدگی دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں تنازعات کا ایک اہم نکتہ بن چکی ہے۔ یہ مسئلہ ون چائناپالیسی کی مختلف تشریحات سے پیدا ہوا ہے، جسے امریکا تسلیم کرتا ہے لیکن واضح طور پر تسلیم نہیں بھی کرتا۔چین تائیوان کو ایک منحرف صوبہ کے طور پر دیکھتا ہے جسے بالآخر ملک کے ساتھ دوبارہ متحد کیا جانا چاہیے ، یہاں تک کہ اگر ضروری ہو تو طاقت کے ذریعے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔امریکا تائیوان کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے دیرینہ عزم رکھتا ہے اور تائیوان کے ساتھ مضبوط غیر رسمی تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے ، جس میں اسے دفاعی ہتھیاروں کی ترسیل بھی شامل ہے۔
امریکہ سے تعلقات میں تائیوان بڑا خطرہ ہے: چینی وزیر خارجہ
















