زرداری ،نقوی ملاقات،پی پی کے تحفظات پر تبادلہ خیال

دبئی،لاہور(مشرق نیوز،خبر نگار)زرداری ،نقوی ملاقات،پی پی کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے دبئی میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے حال ہی میں آنکھ کا آپریشن کرانےوالے آصف زرداری کی عیادت کی،اس موقع پر سابق صدر نے پی پی رہنماﺅں کے تحفظات پرنگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے ملاقات سے لاعلمی کااظہار کردیا۔