لاہور ڈویژن انتظامیہ کی بد انتظامی،ریلوے سٹیشن ریزویشن آفس میں سہولیات کا فقدان
لاہور (قمر عباس نقوی) ریلویز لاہور ڈویژن انتظامیہ کی بد انتظامی، ریلوے سٹیشن ریزویشن آفس میں سہولیات کا فقدان ، شدید گرمی کے باوجود ٹکٹ بکنگ کےلئے آنےوالے شہری ٹھنڈے پانی کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا شکار ،خواتین ریزرویشن سٹاف ٹوٹی کرسیوں پر بیٹھنے پر مجبور دفتر میں نصب اے سی بھی خراب ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز مسافروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں زبانی جمع تفریق تک محدود لاہور ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ کی بد انتظامی کے باعث ریلوے اسٹیشن پر قائم ریزرویشن آفس میں لاہور سے دیگر شہروں میں ٹرین پر سفر کرنے کی خاطر ٹکٹ بکنگ کروانے کی خاطر آنے والے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کرنے میں ڈی ایس لاہور کے زیر سائع کام کرنے والے مختلف شعبہ جات کی انتظامیہ مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے ڈی ای این ون کی نا اہلی کی وجہ سے ریزرویشن آفس میں شہریوں کو پینے پانی کی سہولت سال 2016تاحال میسر نہیں کی گئی سال 2012سے 2014-15تک واٹر کو لر نصب تھا جو کے مصنوعی خرابی کی نظر ہونے کے بعد تاحال دوبارہ نصب ہی نہیں کیا جا سکا زرائع کا کہنا ہے کہ ریزویشن افس میں ٹکٹ خریدنے آنے والے مسافروں کے لئیے ٹھننڈے پانی کا کولر خراب ہونے کے بعد غائب کر دیا گیا تھا مبینہ طور پر کسی افسر کو نوزا نے کا انکشاف کیا گیا ہے گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے ٹکٹ بکنگ کے لئے آنے والے شہریوں کو ٹھنڈے پانی کی سہولت عملی طور پر زیرو ہے اسی طرح بکنگ آفس میں تعینات خواتین کلریکل سٹاف کے بیٹھنے کی خاطر میسر سہولیات بھی ناکافی ہیں خواتین سٹاف کو ٹکٹ کی بکنگ کے دوران بیٹھنے کی خاطر ٹوٹی ہوئی کرسیوں کا استعمال کرنے پر مجبور کر دیا گیا ہے یا پھر ایک دوسرے کی مدد لے کر کام چلایا جا رہا ہے جس میں خواتین کو ٹکٹ کی بکنگ کا عمل کھڑے ہو کر کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ ریلوے اسٹیشن ریزرویشن آفس میں نصب تین عدد اے سی میں صرف ایک اے سی کام کر رہا ہے باقی دو کافی دیر سے خراب ہیں جو کہ چیف ایکٹریکل انجینئر اور ڈویژن الیکٹریکل انجینئر کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے لاہور ڈی ایس کی مسافروں اور ملازمین کو دی جانے والی سہولیات کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانے کی مبینہ حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے ریزرویشن آفس میں ٹکٹ کی بکنگ کےلئے آئے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک عرصہ سے بکنگ کےلئے آرہے ہیں لیکن ریزرویشن آفس میں بنیادی سہولیات کی فراہمی نہیں کی جا رہی شدید گرمی کی وجہ سے پیاس کی شدت میں کمی کی خاطر ٹھنڈے پانی کا کولر بھی نصب نہیں منسٹر ریلوے کی میڈیا پر باتیں سنیں تو یہی سننے کو ملتا ہے ریلوے مسافروں کو تمام تر سہولیات فراہم کر رہا ہے لیکن موقع پر سب کچھ الٹ ہے، ریلویز شہریوں سے صرف پیسے بٹور رہا ہے، اسکے علاوہ ٹرینوں اور ریلوے سٹیشن پر بھی مسافروں کےلئے سہولیات کا فقدان ہے، شکائت کرنے پر زبانی جمع تفریق سے مطمئن کردیا جاتا ہے۔ ریلوے ترجمان کا کہنا ہے اس حوالے سے کسی بھی مسافر یا شہری کی جانب سے کوئی شکائت نہیں کی گئی باقی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
















