دو سے تین ہفتوں میں عمران خان کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوجائےگا:وزیرداخلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءنے کہا ہے 2 سے 3 ہفتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوجائے گا،رانا ثنا ءنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاست میں نفرت اور ملک میں عدم استحکام کے آرکیٹکٹ چیئرمین تحریک انصاف ہیں،وزیر داخلہنے کہا9مئی کو ہونے والے واقعات کی تیاری پہلے سے کی گئی تھی، ساری منصوبہ بند ی زمان پارک میں کی گئی۔