اوقاف ایمپلائز یونین ، سکیورٹی گارڈز کو حکومتی کنٹریکٹ پالیسی کی بنیاد پر ملازمت فراہمی کا مطالبہ

لاہور (قمر عباس نقوی) اوقاف ایمپلائز یونین سی بی اے کا سیکرٹری سے محکمہ میں یومیہ اجرت سکیورٹی گارڈز کو حکومتی کنٹریکٹ پالیسی کی بنیاد پر ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ، ڈسپیریٹی الاﺅنس کی ادائیگی کو یقینی بناتے ہوئے مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے 25فیصد کی بجائے 50فیصد ادائیگی کی منظوری فی الفور کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔ صدر محمد رفیق کی جانب سے سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر کو محکمہ میں کام کرنے والے یومیہ اجرت سکیورٹی گارڈز حکومتی احکامات کے مطابق کنٹریکٹ بنیاد پر تعیناتی کرنے کی خاطر مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں ان کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عرصہ دراز سے اوقاف میں مختلف مزارات ومساجد پر یومیہ اجرت پر خدمات سرانجام دینے والے سکیورٹی گارڈز کو حکومت پنجاب کی جانب سے یومیہ اجرت ملازمین کےلئے کنٹریکٹ پالیسی جاری کی گئی ہے اسکے مطابق اوقاف میں خدمات سرانجام دینے والے سکیورٹی گارڈز کو کنٹریکٹ پر ملازمت فراہم کی جائے حکومتی پالیسی کو من وعن عمل کرتے ہوئے یومیہ اجرت سکیورٹی گارڈز کو کنٹریکٹ پر ملازمت دیتے ہوئے ان کا حق دیا جائے اور ان کو مستقل بنیادوں پر روز گار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید جنرل سیکرٹری ہمایوں مجید کی جانب سے اوقاف میں کام کرنے والے ملازمین کو مالی مسائل سے نجات دلانے کی خاطر حکومت پنجاب کی جانب سے ملازمین کو ڈسپیریٹی الاﺅنس کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، اسکی فی الفور ادائیگی کی منظوری کے احکامات جاری کرنے کی خاطر سیکرٹری اوقاف پنجاب سے صدر اور سیکرٹری کی جانب سے تحریری طور پر مراسلہ لکھتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپیشل الاﺅنس جو کہ 2017پے سکیل کے مطابق تنخواہ کا 25فیصد الاﺅنس کی تجویز ہے جو کہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے انتہائی کم ہے، اسکی شرح 25فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کی جائے اور اسکی ادائیگی کی فی الفور منظوری دی جائے بصورت دیگر 15اور 25فیصد ڈسپیریٹی الاﺅنس کے نوٹیفکیشن پر من و عن عملدرآمد کیا جائے مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ اوقاف پنجاب آرگنائزیشن میں حکومتی نوٹیفکیشن کی تاحال منظوری نہیں کی جا سکی جبکہ پنجاب کے دیگر تمام محکمہ جات اور خود مختار اداروں میں ڈسپیرٹی الاﺅنس کی ادائیگی کی جا رہی ہے لہٰذا اوقاف کے تمام ملازمین بشمول عملہ مساجد و علماءاکرام کو الاﺅنس کی ادائیگی کرنے کی فی الفور منظوری دی جائے۔ صدر محمد رفیق اور جنرل سیکرٹری ہمایوں مجید نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال کی وجہ سے ملازمین مالی مسائل کا شکار ہیں تنخواہوں میں گزارا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو چکا ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے ملازمین کو مالی مسائل سے نجات دلانے کی خاطر ڈسپیریٹی الاﺅنس کی ادائیگی کی فل فور منظوری اور یومیہ اجرت سکیورٹی گارڈز کو کنٹریکٹ پر ملازمت فراہم کرنے کی خاطر عملی اقدامات کئے جائیں ۔