سویلین کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کیلئے آئین کی تشریح درکار ہے، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے ہیںسویلین کیسزآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کیسے چلائے جاسکتے ہیں؟سویلین کیسز ملٹری کورٹ میں چلانے کیلئے آئین کی تشریح کی ضرورت ہے۔

فوجی تنصیبات پر حملے میں ملوث ملزموں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کےخلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے آرمی آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں تو کورٹ مارشل ہوتا ہے، سویلین کیسزآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کیسے چلائے جاسکتے ہیں؟ مقدمات میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہے، تمام فریقین تیاری کر لیں، 13 جون کو کیس دوبارہ سنیں گے،عدالت نے مزید سماعت ملتوی کردی۔