محمد خان بھٹی کا فرنٹ مین ایل ڈی اے انجینئرنگ برانچ کا ڈائریکٹر سفید ہاتھی بن گیا

لاہور (قاسم رضا سے) محمد خان بھٹی کا فرنٹ مین ایل ڈی اے انجینئرنگ برانچ کا ڈائریکٹر سفید ہاتھی بن گیا۔ خود کو ہر قانون سے مبراّ سمجھنے لگا، ہارون سیفی کی اجارہ داری اور من پسند افراد کو ٹھیکے الاٹ کئے جانے اور 50 فیصد کمیشن لینے کا انکشاف، شہریوں کی طرف سے اینٹی کرپشن میں دی گئی درخواستیں ملی بھگت کرکے پہلے ڈیپارٹمنٹل کروانے اور پھر ملی بھگت سے انکوائری بند کروانے کا بھی انکشاف ،، شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے ترقیاتی منصوبوں کی انکوائری کروا کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق پرسنل سیکرٹری کا مبینہ فرنٹ مین ایل ڈی اے کی انجینئرنگ ونگ کے ڈائریکٹر ہارون سیفی نے موہلنوال سکیم میں سٹریٹ کی آڑ میں کروڑوں روپے کی گرانٹ منظوری کے بعد کاغذوں میں کام ہوگیا، ایل ڈی اے سٹی اور ایم اے جوہر ٹاون میں بھی متعدد ترقیاتی منصوبے کاغذوں میں ہی مکمل کئے گئے اور ان منصوبوں کے کانٹر چیک نہ ہونے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مبینہ طور پر کرپشن کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ گارڈن ٹاون میں کروڑوں روپے کا لائٹس کا ٹینڈر جاری ہوا۔ ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹاون میں بھی پچاس، پچاس کروڑ روپے کے ٹھیکے صرف کاغذوں میں ہی مکمل ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مختلف شہریوں کی جانب سے مختلف اوقات میں ایل ڈی اے کی انجینئرنگ ونگ کے ڈائریکٹر ہارون سیفی کیخلاف کرپشن پر مبنی اینٹی کرپشن حکام کو درخواستیں دی گئیں مگر ہارون سیفی نے مبینہ طور پر ملی بھگت کرتے ہوئے اینٹی کرپشن سے محکمانہ انکوائری کروا کر وہاں سے بھی انکوائری بند کروانے کے بھی انکشافات ہوئے ہیں۔ شہریوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی انکوائری کروا کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ موقف کیلئے رابطہ کرنے پر ہارون سیفی نے کہا کہ بتایا کہ میرے خلاف کوئی پہلے بھی خبریں لگائی گئیں مگر کوئی کارروائی نہیں ہو سکی اب آپ بھی خبریں لگا کر دیکھ لیں۔