وزیراعظم شہبازشریف کا آئی ایم ایف سربراہ سے ڈیڈلاک ختم کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کرکے آئی ایم ایف پروگرام بحالی میں ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزارت خزانہ کے آئی ایم ایف سے گزشتہ 4ماہ سے جاری مذاکرات ابھی تک نتیجہ خیز نہیں ہو سکے جس کے بعد آخری کوشش کے طور پر وزیراعظم نے خود معاملے میں مداخلت کی ہے تاکہ 6.5 ارب ڈالر کا بیل آوٹ پیکیج اور فارن فنڈنگ بحال ہو سکے۔ ماضی میں وزیراعظم شہبازشریف نے کرسٹالینا جارجیوا کو فون کر کے جائزہ بات چیت شروع کرنے کیلئے مداخلت کی اپیل کی تھی جس کے بعد اس سال فروری میں مذاکرات شروع ہوئے تھے۔