اسد قیصر پریس کانفرنس کرکے معاملہ ختم کریں: جسٹس ارباب طاہر

اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے درج مقدمات کا ریکارڈ جمع کرانے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی درخواست نمٹا دی، دوران سماعت جج نے ریمارکس دیئے اسد قیصر پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کردیں، جس پر عدالت میں قہقہے بکھر گئے،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،اسلام آباد پولیس نے اسد قیصر کیخلاف درج 6ایف آئی آرز کا ریکارڈ عدالت عالیہ میں پیش کردیا، جس پر جسٹس ارباب طاہر نے درخواست نمٹادی،دوران سماعت جسٹس ارباب طاہر نے وکیل سے استفسار کیا کیا اسد قیصر کا پریس کانفرنس کرنے کا موڈ نہیں بنا؟، پریس کانفرنس کریں اور معاملہ ختم کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے ریمارکس پر عدالت کے کمرے میں قہقہے بکھر گئے۔