اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے دل میں کوئی انتقام نہیں جنہوں نے 9 مئی کو شہیدوں ،غازیوں کی بے حرمتی کی ،یادگاروں کو پاوں تلے روندا، قائداعظم ہاوس کو جلایا انکو قانون و آئین کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا اگر رعایت کی گئی تو ملک نہیں بچے گا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف جلاوگھیراو، توڑ پھوڑ ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے، سرگودھا، میانوالی میں جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں پر آئین میں دئیے آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیںگے ،کوئی نیا قانون بننے نہیں جا رہا، پاکستان کےخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، پروپیگنڈے پر اپنے وفود بھیجیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہااہلیہ کی کرپشن کے معاملے پر عمران خان نے جنرل عاصم منیر کیخلاف ایک اور سفید جھوٹ بولا،جنرل عاصم منیر جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو انہوں نے عمران کو اہلیہ کی کرپشن کا بتایا، عمران نیازی کو غصہ آیا اوربات کو پسند نہیں کیا، یہی وجہ تھی ڈی جی آئی ایس آئی کو ٹرانسفر کیا یہ بات اسلئے کی کیونکہ میرے علم میں ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والی گھڑی بیچ کر جعلی رسید پیش کی گئی، 60 ارب کی کرپشن پر نیب نے نوٹس جاری کیا ، مجھے بھی علم نہیں تھا نیب نے وارنٹ جاری کیا ہوا تھا، جناب سپیکر 60 ارب کوئی معمولی بات نہیں، 60 ارب قومی خزانے میں نہیں آیا، صریحاً کرپشن ہے، بزور بازو کابینہ سے فیصلہ لیا گیا،عمران نیازی کی حکومت میں اپوزیشن رہنماو¿ں کو گھسیٹا گیا، امریکہ کےساتھ پاکستان کے تعلقات کے پرخچے اُڑا ئے گئے، سائفر پر دن رات جھوٹ پر جھوٹ بولا گیا اب امریکیوں کو فون کر رہا ہے میری مدد کرو، اندازہ کریں پاکستان کے تعلقات کو برباد کر دیا گیا، بھارت نے کشمیر میں جی 20 کانفرنس کر کے سازش رچائی،چین پاکستان کےساتھ ہمالیہ کی طرح کھڑا ہے، نیازی نے چین کوبھی تنقید کا نشانہ بنایا ، چین، سعودی عرب کےساتھ تعلقات کو برباد کر دیا، کشمیر کاز پر ساتھ دینے پر چین کو سلیوٹ کرتا ہوں،افواج پاکستان نے دہشت گردی کا قلع قمع کیا، کوئٹہ میں نیشنل گیمز 19 سال بعد ہو رہی ہیں، قوم 9 مئی کے واقعہ کو کبھی نہیں بھولے گی، دل میں کوئی انتقام نہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ہوگا، اگر رعایت کی گئی تو ملک نہیں بچے گا، نوازشریف نے ٹریننگ دی، ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، 9 مئی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں،پیپلز پارٹی نے بڑے بڑے واقعات کو صبر و تحمل سے برداشت کیا مگر یہ واقعہ ایسا ہے جو میرے اور آپ (سپیکر) کے کنٹرول سے باہر ہے، قوم کی امانت ہے اور امانت قوم کو واپس کروں گا۔
اس سے قبل کوئٹہ میںکھیلوں کے قومی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کوئی پاکستانی جناح ہاو¿س کو نہیں جلاسکتا، دہشت گرد اور پاکستان دشمن کا کام ہے،9 مئی کو ملکی تاریخ کا دلخراش واقعہ پیش آیا، جیسے دشمن نے زیارت میں قائد کے گھر پر حملہ کرکے تباہ کیا اسی طرح لاہور میں بھی جناح ہاو¿س کو جلایا گیا، کوئی پاکستانی کام نہیں کرسکتا اور ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،۔
شہبازشریف نے کہاریڈیو پاکستان اور جی ایچ کیو پر حملہ پاکستانیت ،حب الوطنی نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی و ملک دشمنی ہے، دشمن 75 سال میں وہ کام نہ کرسکا جو 9 مئی کو ہوا، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے تاقیامت دوبارہ ایسا واقعہ نہ ہو، قانون کے مطابق ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی تاکہ قیامت تک کوئی دوبارہ جرات نہ کرسکے، مذموم حرکت اور شہدا توہین کی ہمیشہ مذمت کی جاتی رہے گی،9 مئی کا دن ہمیشہ ملکی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائےگا،دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے چاہے وہ کوئٹہ ہو، پشاور کراچی یا لاہور ہو یا پھر بلوچستان کے دور درواز علاقے ہوںابھی بھی دہشت گرد سر اٹھا رہے ہیں لیکن سر ضرور کچلا جائےگا، شہیدوں ،غازیوں کی حرمت کو سلام کرنا چاہئے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے (ن) لیگ بلوچستان کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہابلوچستان کی ترقی و خوشحالی ترجیح ہے،سیلاب کے دوران بلوچستان کے عوام کو ترجیحی بنیادوں پر مدد،بحالی یقینی بنائی،با صلاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی کے مواقع و روزگار ک ی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے شبانہ روز محنت کررہا ہوں۔ وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی بھی ملے،گورنر بلوچستان نے بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
دیر سے کھانے اور سونے والے افراد میں میٹابولک بیماریوں کا خطرہ
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
مسلسل خراب پرفارمنس، صائم ایوب کا کرکٹ سے بریک لینے کا فیصلہ
ایشوریا رائے کو سلمان خان سے بچانے کیلئے باڈی گارڈ رکھا گیا تھا، انکشاف
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس اور ایران کا سرکاری دورہ کریں گے
فرانس میں مسلسل چھٹے ہفتے مہنگائی کیخلاف احتجاج، ہزاروں افراد بدستور سڑکوں پر
نئے صوبوں پر ریفرنڈم ہی واحد حل ، معاملہ عوام کے حوالے کیا جائے: رانا ثناءاللہ
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
دسمبر اہم ، کراچی وفاق کو دینے کی تجویز آئی تو بھرپور حمایت کرینگے: مصطفی کمال
ایک سال کے دوران سرکاری قرضوں میں 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ
















