اسرائیل ،حکومت کے خلاف احتجاج بیسویں ہفتے میں داخل

تل ابیب (مشرق نیوز) ہزاروں اسرائیلیوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر مسلسل20 ویں ہفتے حکومت کی طرف سے متنازع عدالتی اصلاحات کےخلاف احتجاجی جلوس نکالا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوعدالتی اختیارات اور ججوں کے اختیارات کو محدود کرنے کیلئے ایک ترمیم لانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ اسرائیل میں عوامی حلقوں میں اس ترمیم کو جمہوری اقدار اورعدلیہ کی آزادی کے خلاف دیکھا جا رہا ہے۔نتین یاھو کی طرف سے لائے گئے عدالتی اصلاحات سے متعلق ترمیمی بل پردو ماہ قبل پہلی رائے شماری کی گئی تھی۔ پہلی شق سپریم کورٹ کو بنیادی قوانین میں کسی بھی ترمیم کو منسوخ کرنے کیلئے نااہل قرار دیتی ہے۔ہونے والے مظاہرے میں مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاہو کو جمہوریت کا دشمن اور وزیر جرم کے نعرے درج تھے۔اسرائیلیوں نے جنوری سے ہفتہ وار مظاہرے شروع کئے ہیں تاکہ اصلاحات کے منصوبے اور نیتن یاہو کی حکومت کی مذمت کی جائے۔