اسرائیل کامسجد اقصیٰ پر حملہ ناقابل قبول ہے،دنیا جارحیت رکوائے،پاکستان

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہاہے اسرائیل کامسجد اقصیٰ پر حملہ ناقابل قبول ہے،دنیا جارحیت رکوائے،ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہاپاکستان اسرائیلی قابض انتظامیہ کے ایک رکن اور اسرائیلی قابض افواج کے تحفظ میں کنیسٹ اراکین کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ، اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے تقدس کی خلاف ورزی دنیا بھر کے 1.5 ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین کرنےوالے اسرائیلی اقدامات کے سلسلے میں ایک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔

کارروائیاں آزادی اظہار رائے ،مذہب یا فلسطینی عوام کے عقیدے کے حق سے مطابقت نہیں رکھتیں اور تمام انسانی حقوق کے قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں،پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کےلئے فوری اقدام کرے،فلسطینی کاز کےلئے بلا روک ٹوک حمایت کا اعادہ کرتے ہیں،ترجمان نے کہا القدس الشریف کا فلسطین کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنا ہی مسئلے کا واحد منصفانہ و جامع حل ہے۔