پاکستان ریلویز: ملتان ڈویژن میں مافیا کیخلاف کریک ڈاﺅن، قیمتی سرکاری کمرشل اراضی واگزار

لاہور (اپنے نمائندے سے) پاکستان ریلویز کا سرکاری اراضی پر مافیا کے قبضہ کےخلاف کریک ڈاﺅن ملتان ڈویژن اور ریلویز پولیس کے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2کروڑ روپے مالیت کی 4کنال کمرشل اراضی مافیا کے قبضہ سے واگزار کروالی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی ہزاروں ایکڑ کمرشل اور دیگر مختلف نوعیت کی اراضی کے ریکارڈ کو اَپ ڈیٹ کرنے کی خاطر منصوبہ بندی اختیار کر رکھی ہے اور ملک بھر کی ڈویژن میں محکمہ کی اراضی پر مافیا کی جانب سے قبضہ کو واگزار کروانے کی خاطر ڈویژن انتظامیہ اور ریلویز پولیس کے مشترکہ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے جس سے ریلویز کو کافی مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے ایسی اراضی جن کی لیز ختم ہونے کے بعد قانونی سہارے حاصل کرنے کے بعد مختلف عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے اور عرصہ دراز سے ریلویز اراضی پر کاروبار کر رہے ہیں۔ ان سے اراضی کو واگزار کروانے کی خاطر قانونی ٹیم کیسوں کو خاتمہ کی خاطر کام کر رہی ہے اور کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی اسی طرح تمام ڈویژنز انتظامیہ کے شعبہ انجینئرنگ اور ریلویز پولیس کی طرف سے سرکاری اراضی کو واگزار کروانے کا سلسلہ یومیہ کی بنیاد پر شروع ہے۔ اس حوالے سے ریلویز پولیس ملتان ڈویژ ن کا ریلوے اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف مشترکہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا ہے اور چھمب موڑ نزد ریلوے اسٹیشن آدم واہن کے مقام پر دورانِ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن 4 کنال کمرشل اراضی واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 2 کروڑ روپے بنتی ہے۔ قابضین ریلوے کی کمرشل اراضی پر غیرقانونی طور پر قابض تھے جن سے ریلوے اراضی کو واگزار کر وایا گیا ہے جس سے ریلویز کو ماہانہ کی بنیاد پر مالی فائدہ حاصل ہو گا۔ آپریشن زیرنگرانی ایس ایچ او ریلویز پولیس بہاولپور شفاقت حسین، اے ای این لودھراں غلام مرتضیٰ، چوکی انچارج لودھراں محمّد اسلم، اے آئی او ڈبلیو لودھراں خرم جعفر اور پی ڈبلیو آئی سمہ سٹہ سبطین رضا عمل میں لایا گیا۔