واسا شعبہ ایڈمن کے اوپی ایس ڈپٹی ڈائریکٹر کی مجرمانہ غفلت،اسسٹنٹ کی بطور سپرنٹنڈنٹ تقرری میں تاخیری حربے اختیار
لاہور (قمر عباس نقوی) واسا شعبہ ایڈمن کے آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن 4کی مجرمانہ غفلت کے باعث سکیل 16کے اسسٹنٹ کی بطور سپرنٹنڈنٹ سکیل 17 کی تقرری میں مبینہ طور پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا انکشاف، محکمہ میں 8 سپرنٹنڈنٹس کی خالی سیٹوں پر آن پے سکیل ملازمین سے کام چلایا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کو محکمہ واسا کے شعبہ ایڈمن کے آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن 4 جو کہ محکمہ کے شعبہ ایچ آر میں تعینات ہوا تھا، اسکی جانب سے نظرانداز کرنے کی منصوبہ بندی اختیار کررکھی ہے۔ محکمہ میں ترقی کے منتظر اسسٹنٹ ملازمین کو مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی کے کیس میں بےجا اعتراضات لگانے کا سلسلہ کار شروع کر رکھا ہے اور افسران کو مس گائیڈ کرتے ہوئے مدت ملازمت 5سال کی بجائے 15سال کا قانون ترقی کےلئے بتایا جا رہا ہے واسا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن او اینڈ ایم کی جانب سے نوٹیفکیشن 10نومبر 2022کو جاری کیا گیا جس کے مطابق پی ایس اور سپرنٹنڈنٹ کو سکیل 17میں ترقی حاصل کرنے کی خاطر ملازمت میں 5سال کا تجربہ کم سے کم بتایا گیا تھا اس کے بعد محکمہ میں خاتون ملازم ٹکٹ نمبر 20037 اسسٹنٹ کو بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیل 17میں 14دسمبر 2022کو ترقی دی گئی تھی اسی طرح عرفان ثاقب ٹکٹ نمبر 7574کو بھی اسسٹنٹ سے سپرنٹنڈنٹ سکیل 17اور سید ریحان علی ٹکٹ نمبر 11405 اور الطاف حسین ٹکٹ نمبر 6556 کو بھی سپرنٹنڈنٹ کےلئے 5سال مدت ملازمت پوری ہونے پر ترقی دی گئی تھی لیکن آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر 4کی جانب سے محکمہ میں 8سپرنٹنڈنٹ کی خالی آسامیوں کےلئے اسسٹنٹ کو ترقی دینے میں مبینہ طور پر زاتی انا کا مسئلہ بنانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ میں بطور کلرک تعینات ہونے والے ملازمین اور براہ راست اسسٹنٹ تعینات ہونےوالے ملازمین شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں ترقی کے منتظر افسران اور ملازمین کو قانون کے مطابق ترقی دی جائے جس پر سی ایم ہاﺅس میں سیل بھی قائم کیا گیا ہے شعبہ ایڈمن واسا میں آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر 4کی جانب سے زاتی قانون نافذ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر 4کو انتظامیہ کی طرف سے بطور اسٹیٹ آفیسر اور ویلفیئر کی زمہ داری دے رکھی ہے جس میں ملازمین کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے زرائر کے مطابق آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر 4مستقل بنیادوں پر ترقی کے حصول کی خاطر دیگر ملازمین کی ترقی میں تاخیر ی حربہ استعمال کرنے کا انکشاف کیا گیا ہے 16مارچ 2020میں محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن تھری کی طرف سے اسسٹنٹ کی سنیارٹی لسٹ جاری کی گئی تھی جس کے مطابق 72ملازمین شامل ہیں واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ میں ملازمین اور افسران کی ترقی کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔ آن پے سکیل ڈپٹی ڈائریکٹر 4وسیم احمد سے اسسٹنٹ کو بطور سپرنٹنڈنٹ ترقی میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر موقف لینے کی خاطر رابطہ کیا گیا اور وٹس ایپ میسج بھی کیا۔ انہوں نے موقف نہ دیا۔
















