پاکستانی عوام کو پرامن احتجاج کاحق حاصل ہے،امریکہ

واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکہ نے کہاہے پاکستانی عوام کو پرامن احتجاج کاحق حاصل ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاپاکستانی عوام کو اظہار رائے اور احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن احتجاج کے دوران سرکاری ملازمین اور سرکاری عمارتوں پر حملے کرکے پرتشدد نہیں بنانا چاہیے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کسی کی بھی گرفتاری کے دوران ملکی قوانین کا احترام کیا جانا چاہیے اور امریکہ کسی ایک سیاسی جماعت یا امیدوار کے مقابلے میں دوسرے کی حمایت نہیں کرتا،مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان، امریکہ کیلئے اہم ہے۔

علاوہ ازیںامریکہ نے بھارت میں مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کےخلاف جاری حملوں اور گھروں کو مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سے مطالبہ کیا حملوں میں ملوث افراد کو جوابدہ بنایا جائے،امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مذہبی آزادی کی صورتحال 2022پرسالانہ رپورٹ میںبھارت میں مذہبی آزادیوں کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔

رپورٹ میں کہا گیابھارت میں مسلم کمیونٹی کےخلاف ریاستی سطح پر اقدامات کیے گئے، مذہبی اقلیتوں کےخلاف قانون نافذ کرنے والے حکام نے تشدد کیا،سری نگر میں محرم کا جلوس نکالنے پر گرفتار یاں کی گئیں،بھارت میں مذہبی تشدد مسلسل جاری رہنے پر افسوس ہے ، بھارت مذہبی اقلیتوں کےخلاف بیان بازی میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی کرے۔