ریاض(مشرق نیوز) سعودی عرب کی مالی امداد سے گندم کی ایک نئی کھیپ یمن کے عبوری دارالحکومت عدن پہنچ گئی ہے۔ اس امدادی گندم کی ترسیل کا مقصد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیے جانے والے مطالبوں پر لبیک کہتے ہوئے 6 گورنریوں میں سب سے زیادہ ضرورت مند افراد کی بنیادی غذائی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام(ڈبلیو ایف پی)نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ عدن کی بندرگاہ پر 24 ہزار میٹرک ٹن گندم پہنچی ہے۔ اس گندم کو شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز نے فراہم کیا ہے۔یہ پروگرام یمن میں کمزور خاندانوں کو خوراک کی اہم امداد فراہم کرنے کی کوششوں کے لیے شاہ سلمان مرکز کی مسلسل حمایت کا اظہار اور ستائش کرتا ہے۔ یہ فراخدلانہ عطیہ یمنی خاندانوں کے لیے ایک لائف لائن ہے۔ اس امدادی کھیپ کی بدولت ہم فوری نوعیت کی ضروریات کو پورا کر سکیں گے۔
سعودی عرب کے تعاون سے 24 ہزار ٹن گندم یمن پہنچ گئی
















