پیپلز پارٹی کی مخالفت،ملک میں ایمرجنسی لگانے کافیصلہ موخر

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کی مخالفت،ایمرجنسی کے نفاذ کافیصلہ موخر،وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو اراکین نے 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آنےوالی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا،بیشتر اراکین نے کہا ملک میں سکیورٹی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، وزیراعظم کوئی اقدامات کریں،ملک میں ایمرجنسی لگائی جائے،وزیراعظم نے کہا پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے ملنا چاہتاہوں ،مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کابینہ کو آئینی نکات پر بریفنگ دی،بعد ازاں وزیراعظم نے کابینہ اجلاس میں 4 بجے تک کا وقفہ کیا،پی ڈی ایم سے مشاورت کے بعد کابینہ اجلاس دوبارہ شروع ہوا تاہم پی پی کی مخالفت کے باعث وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ فی الوقت مو¿خر کردیا،ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ و دیگر عدالتوں کے تمام معاملات پارلیمنٹ لےجانے کا فیصلہ کیا گیا، پیر کو تفصیلی بحث کرائی جائےگی،حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں گی۔