جرمنی میں نومولود بچوں کے مقبول ترین ناموں میں اسم محمدسب سے پسندیدہ نام

برلن (مشرق نیوز) نام محمد جرمنی کے شہر برلن میں نوزائیدہ مسلمان بچوں کیلئے سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا پیارا نام بن گیا ہے۔ پورے جرمنی میں یہ نام بیسویں نمبر پرہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن لینگویج ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ محمد نام فہرست میں ایک طویل عرصے تک شامل رہا ہے اور ابھی جرمنی کے مسلمانوں میں یہ نام بہت مقبول ہے۔ یہ نام نوح اور آدم کی طرح مقبول ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ بچوں کی پیدائش سے متعلق ہے، جب کہ جرمن دارالحکومت برلن میں لڑکیوں کے لیے صوفیہ کا نام پہلے نمبر پر ہے، جس نے ایمیلیا اور ایما جیسے دیگر ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔