دفاعی اداروں پر حملہ کرنےوالوں کو کٹہرے میں لایا جائے،شجاعت

لاہور (اپنے نمائندے سے)سربراہ ق لیگ وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے کہاہے پاکستان کاغلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے،دفاعی اداروں پر حملہ کرنےوالے عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے،ملک کو انتشار اور افراتفری سے باہر نکالنا ہے۔

اپنے بیان میںچودھری شجاعت نے کہا معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ایسے وقت میں سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں پاکستان کا غلط تاثر پیش کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے،اپنی فوج کےساتھ کھڑے ہیں،پاکستان کو ترقی کی طرف لےکر جانا ہے۔