قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 25 کھلاڑی شارٹ لسٹ

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے قومی باسکٹ بال ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لئے 25 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا،قومی باسکٹ بال ٹیم رواں سال مالدیپ میں منعقد ہونیوالی چار ملکی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔باسکٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر نے بتایا کہ ٹرائلز میں فیڈریشن سے الحاق شدہ یونٹس کے 80 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن کی اہلیت کا سلیکشن کمیٹی نے لیا اور 25 کھلاڑیوں کو 10 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ کےلئے شارٹ لسٹ کیا ہے۔سیکرٹری جنرل کے مطابق تربیتی کیمپ میں ہیڈ کوچ ریاض ملک کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکینک کو بہتر بنایا جاےگا جبکہ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ انٹرنیشنل سطح پر بھی پاکستان کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔