اسلام آباد(بیورورپورٹ)عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کی گرفتاری کافیصلہ،لسٹیں تیار کرلی گئیں،ذرائع کے مطابق اداروں کے افسروں پر الزامات کے بعد حکمران اتحاد نے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کا گرین سگنل دےدیا،اتحادیوں نے گرفتاریوں کےلئے ٹاسک وزارت داخلہ کو سونپ دیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریاں نیب،ایف آئی اے اور مقامی پولیس کی مدد سے کرے گی ،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری نیب یا ایف آئی اے کے ذریعے عمل میں لائی جاسکتی ہے،پی ٹی آئی کی ممکنہ احتجاجی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے ملک بھر سے اہم رہنماوں کی گرفتاریوں کی لسٹیں تیار کرلی گئیں۔
فواد چودھری ، اسد عمر، اعجاز چودھری، شاہ محمود قریشی، عثمان بزدار،یاسمین راشد ، میاں اسلم اقبال، فرخ حبیب، میاں محمودالرشید ،پرویز خٹک، اسد قیصر، عاطف خان، سابق وزیراعلیٰ کے پی ،کابینہ ممبران ،حلیم عادل شیخ، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل،علی زیدی سمیت دیگر کے نام لسٹوں میں شامل ہیں۔
عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماﺅں کی گرفتاری کافیصلہ،لسٹیں تیار
















