آپریشنز کے ثمرات،کالعدم ٹی ٹی پی گوہر گروپ سرنڈر ہونے پر تیار

اسلام آباد(بیورورپورٹ) دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے ثمرات سامنے آنے لگے، ٹی ٹی پی گوہر گروپ کے دہشتگرد سکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہوگئے،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دہشت گردوں کا سرغنہ حمید اللہ عرف گوہر بھی دہشت گرد کارروائیاں ترک کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آگے سرنڈر ہونے پر تیار ہے،گوہر گروپ اندرونی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کے باعث دہشت گرد گوہر اپنے ماتحت دہشت گردوں کا اعتماد کھو بیٹھاہے، بڑھتی ہلاکتوں، مالی مسائل اور اندرونی اختلافات کے باعث گوہر گروپ کے مزید دہشتگرد بھی سیکیورٹی اداروں کے آگے ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہیں،دہشتگرد گوہر کا محسود دہشتگردوں خصوصا شفیر اللہ گروپ پر اسکو بدنام اور قتل کی سازش کا الزام ہے، دہشت گرد گوہر مقامی عمائدین سے اپنے سرنڈر کے لیے امداد کا خواہاں ہے،سکیورٹی ادارے اپنی شب و روز کاوشوں سے دہشت گردوں کو نیست و نابود کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔