شہر کی تمام شاہراہوں پر صفائی یقینی بنائی جائے : کمشنر ساہیوال ،تمام فلٹریشن پلانٹ چلانے کا حکم

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے کہا ہے کہ شہر کی تمام شاہراہوں پر صفائی یقینی بنائی جائے اور جن پر سیوریج لائن ڈالنے کےلئے کھدائی کی گئی ہیں وہاں پانی کا چھڑکاو بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان سڑکوں کی مرمت کا مکمل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے سکولوں اور کالجز میں قائم امتحانی مراکز کے وزٹس کے دوران صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ متعلقہ سکولز و کالجز کے سربراہان کو نوٹس جاری کئے جائیں اور وائٹ واش اور صفائی کے حوالے سے وضاحت طلب کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کے مشترکہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹرسیف اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، میونسپل کارپوریشن کے آفیسر غلام عباس، سٹی مینجر پسپ محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ پسپ کی طرف سے سیوریج لائن ڈالنے کے بعد سڑک کی مکمل بحالی کی ذمہ داری بھی پسپ کی ہو گی۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کو جھال روڈ کی اطراف ہاوسنگ سوساٹیز کے سیوریج سے متعلق مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سیدنے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں موجود تمام فلٹریشن پلانٹس کو فنکشنلکرنے کے احکامات جاری کر دےئے۔ ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے خط میں انہوں نے اپنے اپنے اضلاع میں موجود فنکشنل اور نان فنکشنل فلٹریشن پلانٹس کی تعداد کے تعین کے حوالے سے کمیٹیز قائم کرنے کےلئے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے ضلع ساہیوال کےلئے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کوکمیٹی کے سربراہ بھی مقرر کردیا۔ انہوں نے ایم سی ساہیوال کی حدود میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کے حوالے سے پسپ حکام کوہدایت کی کہ وہ فوری طور پر میونسپل کارپویشن کو مکمل ڈیٹا فراہم کریں۔کمشنر شعیب اقبال سید نے یہ بھی ہدایت کی کہ ڈویژن بھر فلٹریشن پلانٹس کے سروے کا کام سات روز میں مکمل کیا جائے۔