اسلام آباد (بیورورپورٹ )جسٹس احمد علی،مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ میں تعینات کیاجائے،قاضی فائز نے جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ اور پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کی سفارش کی گئی
خط میں کہا گیا سینیارٹی اصول پر دونوں چیف جسٹس صاحبان کو سپریم کورٹ لانے پر غور کیا جائے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جلد بلانے پر بھی زور دیا ۔
جسٹس احمد علی،مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ میں تعینات کیاجائے، قاضی فائز کی سفارش
















