مذاکرات ملک و قوم کےلئے کیے ،مخالفین کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں، نواز شریف

لاہور(اپنے رپورٹر سے )سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے کہاہے پی ٹی آئی سے مذاکرات ملک کیلئے کیے لیکن مخالفین کی گارنٹی دینے والا کوئی نہیں،ن لیگ کی سینئر قیادت کا انتہائی اہم اجلاس ہوا، پنجاب کی سیاسی، معاشی، قانونی، پارٹی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ایک ہی دن انتخابات کی تاریخ و دیگر معاملات پراتحادیوں سے ملکر سب کچھ طے کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نوازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہامذاکرات ملک و قوم کےلئے کیے لیکن دوسری طرف ذاتی مفادات، ملک و اداروں کو بدنام کرنے کی جنگ اور ملک کو جنہوں نے ساڑھے 3سال نقصان پہنچایا ان کی گارنٹی دینے والا ہی کوئی نہیں،فوری طورپر عوام کے مسائل حل کرنے اور مہنگائی کو کم کرنے کےلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

نوازشریف نے انتخابات سے قبل عوامی ریلیف کےلئے پالیسیاں بنانے کی ہدایت بھی کردی۔