لاہور (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے گورننس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ،نظام کی تبدیلی کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے،حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی اب دنیا آپ کو پیسے دینے کےلئے تیار نہیںجن مالی مسئلے میں پھنسے ہیں، مشکل سے نکلیں گے۔
لاہو رمیں ری امیجنگ پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا آئی ایم ایف کے ایک اور پروگرام میں جانا ہو گا،ایک سے قرضہ لےکر دوسرے کو دیتے ہیں، حالیہ سال ایک ہزار ارب کا بجٹ خسارہ ہوگا۔
بدترین مالی بحران کی وجہ سے دنیا قرض دینے کو تیار نہیں،ہر بدلتی حکومت کےساتھ گردشی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے،پی آئی اے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی آئی اے نے 20برسوں میں پیسے نہیں کمائے، رواںسال پی آئی اے کو 90ارب کا نقصان ہوا، سابق وفاقی وزیر نے کہا حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی، حکومت کو مہنگائی کا سدباب کرنے کےلئے فوری طور پر کچھ کرنا ہوگا۔
آگے بڑھنے کیلئے گورننس کا ناقص نظام بدلنا ہوگا،مفتاح اسماعیل

















