اسلام آباد (بیورورپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے ڈکٹیٹرز آنے پر سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے،اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاڈکٹیٹروں کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی گئی،پارلیمان کو ڈکٹیٹ نہیں کیا جاسکتا ،ایوان حیثیت کو ماننا پڑے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا پارلیمان کو سائیڈ لائن کردیا گیا، پنجاب کے الیکشن کا کہتے ہیں اور کے پی میں انتخابات کا نام نہیں لیتے۔
ڈکٹیٹرز آنے پر سوموٹو نوٹس سو رہا ہوتا ہے،پرویزاشرف

















