اقوام متحدہ،خواتین کو کام سے روکنے پر طالبان کیخلاف قرارداد منظور
نیویارک(خواجہ فاروق) سلامتی کونسل نے افغان خواتین کو اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے سے روکنے پر طالبان کیخلاف قرارداد منظور کرلی،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متفقہ طورپر منظور کی گئی قرارداد میں خواتین پرپابندیاں عائد کرنے پر طالبان کی مذمت کی گئی، قرارداد میں طالبان سے خواتین کے حقوق کیخلاف کریک ڈاو¿ن فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا،متحدہ عرب امارات اور جاپان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرارداد میں طالبان کی خواتین کو اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے سے روکنے کو غیر معمولی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا،طالبان نے رواں ماہ کے دوران اقوام متحدہ کیلئے کام کرنے والی افغان خواتین پر پابندیاں عائد کی تھیں، زیادہ ترخواتین امدادی گروپس کیلئے کام کررہی تھیں۔
















