اسلام آباد(بیورورپورٹ)وکیل خواجہ طارق رحیم نے وزارت داخلہ وقانون کو نوٹس بھیجنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے ہمت ہے تو ایکشن لیں پھر میں بھی بتاوں گا قانون کیا ہے، مجھ سے پھر قانونی مار کھانے کیلئے تیار ہو جائیں۔
عطا تارڑ بیوقوف نہ بنیں اور پنگا نہ لیں ان کے دادا کی باتیں بتائیں تو کہیں کے نہیں رہیں گے،پیشہ ور وکیل ہوں اور میرے بنیادی حقوق ہیں، واٹس ایپ گفتگو تھی،نجی گفتگو کی ریکارڈنگ افسوسناک و جرم ہے، 2 خواتین کی گفتگو بھی اس طرح ریکارڈ کرنا جرم ہے اگر وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو قانون نہیں آتا تو میرا قصور نہیں، بندیال صاحب کے سسر اظہر نون صاحب سے 70 سال سے تعلق ہے۔
پریس کانفرنس کرنے والے وزرا کی صلاحیتوں کا علم ہے، جواب میں پریس کانفرنس کی تو وزیر کہیں کے نہیں رہیں گے اگر حکومت 3 ممبر بنچ کا فیصلہ نہیں مانتی تو میں کیا کر سکتا ہوں۔
خواجہ طارق رحیم کا وزارت داخلہ وقانون کو نوٹس بھیجنے کااعلان
















