وزیراعظم کاقومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے تمام اراکین کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف و اتحادیوں سے مشاورت کے بعد تمام تیاریں مکمل کر لی گئیں اور فیصلہ کیا گیا ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے،وزیراعظم شہباز شریف کا رواں ہفتے ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد ثابت کرنے کےلئے کم از کم 172 ووٹ حاصل کرنا ہوں گے،دوسری جانب بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے سبب وفاقی کابینہ اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔

وفاقی کابینہ و اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائیگی۔