شہر شہر قریہ قریہ نماز عید کے اجتماعات
لاہور،اسلام آباد،کراچی،پشاور،کوئٹہ(نمائندہ خصوصی،اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی جوش وخروش سے منائی جارہی ہے،شہر شہر ،قریہ قریہ نماز عید کے ہزاروں اجتماعات ہوئے،
ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے گلے ملکر ایک دوسرے کو مبارکبادی۔
















