اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم نے 19 نئے سفرا تعینات کرنے کی منظوری دےدی،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر 19 نئے سفرا اور ایک قونصل جنرل تعینات کرنے کی منظوری دےدی۔
ذرائع کے مطابق جرمنی میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر فیصل برطانیہ میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے، ڈاکٹر بلال اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب ہوں گے ، عائشہ علی پراگ میں نئی سفیر، ابرار حسین خان کینیا میں نئے ہائی کمشنر ہوں گے،جاوید عمرانی تیونس، خالد الجزائر، میاں عاطف شریف ایتھوپیا میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔
جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی کو روس میں سفیر تعینات کردیا گیا، مدثر ٹیپو تہران، ذیشان عراق اور ساغب روف بحرین میں نئے سفیر ہوں گے،کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر سیدہ ثقلین جرمنی میں پاکستان کی سفیر ہوں گی، ایتھوپیا میں پاکستانی سفیر شوذب عباس میکسیکو میں سفیر جبکہ شعیب سرور ڈنمارک اور مدثر چودھری مراکش ،احسن رضا شاہ ملائیشیا اور احمد معروف بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے سفیر بن گئے۔
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور کو انڈونیشیا میں نیا سفیر تعینات کیا گیا ، ڈنمارک میں موجود احمد فاروق سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے جبکہ عامر احمد عطوزئی کی بطور قونصل جنرل نیویارک تعیناتی کی منظوری دی گئی ۔
وزیراعظم نے 19 نئے سفرا تعینات کرنے کی منظوری دےدی

















