پلوامہ پر مزید انکشافات متوقع،معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائینگے،خواجہ آصف

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پلوامہ حملے پر مزید انکشافات ہوں گے،معاملہ عالمی فورمز پر اٹھائینگے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پلوامہ حملے پر ستیہ پال ملک نے سارے بیانیے کا ملیا میٹ کر دیا۔

واقعے پر پاکستان نے سنجیدگی دکھائی، مزید انکشافات ہوں گے،ثابت ہوگیا بھارت سنجیدہ موضوع پر کم نظری دکھا رہا ہے، بھارت کے ایسے بیانیے جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کر سکتی ہے،ایٹمی طاقت کسی کی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر نہیں کر سکتی، پلوامہ کا معاملہ عالمی فورم پر لے جایا جائے گا۔