دبئی ،رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی،3پاکستانیوں سمیت16افراد زندہ جل گئے

ابوظہبی(مشرق نیوز)دبئی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی سے 3پاکستانیوں سمیت 16افراد زندہ جل گئے، 9 زخمی ہوگئے،عرب میڈیا کے مطابق آگ اتنی خوفناک تھی رہائشیوں کو عمارت سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

آگ بجھانے کے آلات اور ایمرجنسی انخلا کا انتظام نہ ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا،فائر بریگیڈ کے عملے نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا،پولیس نے کہا ہے تحقیقات شروع کردیں،غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔