جدہ(نمائندہ خصوصی)او آئی سی نے اسرائیل کی غاصبانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے القدس کے تشخص کو مٹانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،العربیہ نیوز کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اسرائیل القدس کے تشخص کو مٹانے کی مذموم کوشش کر رہا ہے ،جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
او آئی سی نے دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل پر واضح کیا القدس مقبوضہ فلسطینی کا اٹوٹ انگ اور فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہے ،مسجد اقصی اپنے پورے حصے کےساتھ صرف مسلمانوں کی خالص عبادت گاہ ہے۔
سیکرٹری جنرل او آئی سی نے اسرائیل کو خبردار کیا مسجد اقصیٰ کی تاریخی و قانونی حیثیت تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش سے باز رہے،اسرائیل مقبوضہ فلسطین اور بالخصوص مسجد اقصیٰ میں تشدد و کشیدگی کو ہوا دیکر خطے کی سلامتی و استحکام کو داو پر لگا رہا ہے۔
اسرائیل کی القدس کے تشخص کو مٹانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،او آئی سی
















