چیف جسٹس آئین کا پاسدار بن کر کھڑے،ساتھ دینا ہوگا،اعتزاز احسن

اسلام آباد(بیورورپورٹ) وکلا کنونشن میںآئین کی بالادستی کےلئے قرارداد منظور،تفصیلات کے مطابق وکلا کنونشن میں آئین کی بالادستی کےلئے قرارداد منظور کرلی گئی،ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا90روز میں انتخابات آئین کاتقاضہ ہے،سکیورٹی دینے والے الیکشن نہ کرانے کی کوشش میں ہیں، پہلی بار دیکھ رہے ہیں آئین پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کو مخاطب کرکے کہا آئین کا جو حال ہے رضا ربانی کیوں خاموش ہیں بات کرنی چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے کہنا چاہونگا اگر یہ لوگ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے پرکاٹ رہے ہیں تو سمجھیں آپ کے بھی پر کاٹے جا رہے ہیں۔

قاضی فائزعیسیٰ دبنگ دلیر جج ہےں میری نگاہ میں بہت تکریم ہے، پی سی او ججز کو فارغ کرنے کے فیصلے میں میں نے چودھری صاحب کو قاضی فائزعیسیٰ کا نام تجویز کیا، میں نے کہا قاضی فائزعیسیٰ کا عدلیہ میں نام ،شجرہ ہے ،براہ راست چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بنے،بطور چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے میرے خلاف بھی فیصلہ دیا لیکن دلیری کا قائل ہوں۔

قاضی فائزعیسیٰ کو کہنا چاہتا ہوں جسٹس عمر عطا بندیال کے پاو¿ں پر باندھی جانے والے زنجیریں کل آپ کے حصے میں بھی آئیں گی،اعتزاز احسن نے مزید کہا چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کا پاسدار بن کر کھڑے ہیں ،ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، وکلا نظریہ ضرورت کو چھوڑیں اور آئین کی پاسداری کا پہرہ دیں۔