کوئٹہ ،اسلام آباد (بیورورپورٹ)بلوچستان میںلینڈ سلائیڈنگ سے تباہی،ٹریفک معطل،متعدد افراد زخمی،تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں متاثرہ سڑکوں پر ٹریفک معطل اور کئی افراد زخمی ہوگئے ، چمن میں کوہ سلیمان رینج میں فالٹ سائٹ پر طوفانی موسم میں شدت آگئی ،24گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے ۔
چمن میں ریسکیو حکام نے کہا مسافروں کی رہنمائی و مدد کےلئے خیبر پختونخوا انتظامیہ کا عدم تعاون تشویش ناک ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق کئی کلومیٹر کے علاقے میں بڑی تعداد میں مسافر بسیں اور چھوٹی گاڑیاں پھنس گئیں، علاقے سے متعدد ریسکیو کالز موصول ہونے پر بعد کوئیک رسپانس دیا گیا ۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ایم ای آر سی بادینزئی ، مانیخوا رسپانس ٹیمیں متاثرہ مقام پر پہنچیں اور اسلام آباد، پشاور، سوات سے مسافر ٹرانسپورٹ کو خیبر پختونخوا کی حدود میں روک دیا گیا ،ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک کے پی اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ۔
بلوچستان میں لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی،ٹریفک معطل،متعدد افراد زخمی
















