تمام پاکستانی جماعتیں اختلافات پرامن انداز میں حل کریں،امریکی سینیٹر

واشنگٹن(خواجہ فاروق)امریکی سینیٹر کو پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش،تفصیلات کے مطابق امریکی حکمران جماعت کی سینیٹر جیکی روسن نے پاکستان میں بڑھتے سیاسی تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں تمام جماعتوں پر زور دیااختلافات پر امن انداز میں حل کریں۔

امریکی سینیٹر نے مزید کہا قانونی کی حکمرانی اور جمہوریت پر عمل پیرا رہیں۔