سائنسدانوں کی دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاﺅ کی آخری وارننگ جاری

نیویارک (مشرق نیوز) سائنس دانوں نے دنیا بھر میںماحولیاتی خطرے سے بچاﺅ کی آخری وارننگ جاری کر دی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹریس نے کہاکہ ماحولیاتی بہتری کیلئے ہر ملک کو ہر شعبے میں کوشش کرنا ہو گی۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے موسم میں شدت آرہی ہے۔ گرمی کی لہر سے ہزاروں افراد انتقال کر گئے۔ جبکہ قحط اور سیلابوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔