کنٹرکٹرز کو آئندہ ہفتے واجبات کی ادائیگی کر دیں گے: ڈاکٹر ارشاد

ساہیوال(بےورورپورٹ)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمٹ ڈاکٹر ارشاد احمد کا ساہیوال کا دورہ،شہر میں پسپ پروگرام کے تحت جاری مختلف منصوبہوں پر کام کی رفتار کا جائزہ، جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمٹ ڈاکٹر ارشاد احمد نے ساہیوال کا تفصیلی دورہ کیا اور پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کاشف محمود،سی او ضلع کونسل محمد عثمان گوندل، پسپ کے سٹی مینجر اسجد خان اور انفراسٹرکچر انجینئر حمزہ چوہان بھی ہمراہ تھے۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے جی ٹی روڈ پر بچھائی جانے والی 21 انچ قطر اور پاکپتن روڈ پر 72 انچ قطر کی سیوریج لائن پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔انہوں نے پاکپتن روڈ پر پائپ ڈالنے کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کمپری ہنسو چوک میں سڑک کی بحالی اور کنڈووٹ کے کام کو جلدی شروع کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ 2024 میں تمام سسٹم کو فنگشنل کیا جا سکے۔

واٹر ڈسپوزل اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی جگہ کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ڈیزائن کو 201 ایکڑ سے کم کر کے 180 ایکڑ پر لایا جائے اور نئے ڈیزائن کو منظوری کے لئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو بھیجا جائے۔سیکرٹری بلدیات نے شہر میں صفائی انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ کنٹرکٹرز کو اگلے ہفتے واجبات کی ادائیگی کر دی جائے گی لہذا وہ کام کی رفتار کو بڑھائیں اور تمام منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کریں۔