معیشت کی بحالی مشکل،زرداری،شریف ،عمران سب کو آزما لیا،نظام بدلنا ہوگا،مفتاح اسماعیل

کراچی(بیورورپورٹ)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے معیشت کی بحالی مشکل،زرداری،شریف ،عمران سب کو آزما لیا،نظام بدلنا ہوگا،معاشی صورتحال ایک سال کی غلطی نہیں 75سالوں کا خمیازہ ہے،کراچی میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا معیشت کی بحالی بہت مشکل کام ہے ، مزید قربانیاں دینا ہوں گی۔

پاکستان 75 برسوں کی غلطیوں کے باعث یہاں تک پہنچا ، شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ پیش کیا ،ڈار صاحب نے پہلے آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائیں اب پھر ڈیل کررہے ہیں ، کورونا کے دوران آئی ایم ایف نے چھوٹ دی ، غلطیاں کیں ، بیرونی قرض چھوڑیں اب تو مقامی قرض کے چنگل میں پھنسے ہیں،زرداری، شریف اور عمران خان سب کو آزمالیا ، سسٹم بدلے بغیرکچھ نہیں ہوگا،18 ویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے۔

18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو تو اختیارات مل گئے لیکن نچلی سطح پر فنڈز نہیں پہنچتے، وفاق کو اخراجات کم کرنا ہوں گے، صوبائی حکومتیں ٹیکس جمع نہیں کرتیں، صوبوں کو پیسے دے کر وفاق پہلے ہی خسارے میں ہوتا ہے،18 ویں ترمیم پر بات کرو مسائل ہیں تو مسئلہ بن جاتا ہے،،عمران خان کرپشن کی بہت بات کرتے ہیں پھر گوگی اور بزدار نکل آتے ہیں،جسٹس منیرکی روح آج بھی سپریم کورٹ میں زندہ ہے، پارٹی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔