فراڈیئے اورنوسرباز کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں،خواجہ آصف

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے فراڈیئے اورنوسرباز کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں،جیل بھرو تحریک میں خود ضمانت کرالی ،کارکنوں سے کہا جیلوں میں جاﺅ،عدلیہ سمجھوتے کا شکار ہوئی ،نواز شریف کےخلاف فیصلے دئیے گئے،گوجرانوالہ میں تنظیمی کنونشن سے خطاب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہانواز شریف وطن واپس آیا، بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل چلا گیا، پاکستان اور سیاست کی لاج رکھی، عدلیہ کمپرومائز ہوئی اور نوازشریف کے خلاف فیصلے آئے، جدوجہد کامیاب ہوگی، منزل تک پہنچیں گے، میرا اور آپ کا قائد واپس آئے گا، وطن عزیز گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے، مریم نواز نے واپس آ کر پارٹی کو سنبھال کر نئی روح پھونک دی ۔