ریٹائر ہونےوالے ملازمین کی سنی گئی، گھر بیٹھے پنشن کی ادائیگی کا منصوبہ کامیاب
لاہور (اپنے رپورٹر سے) اکاو¿نٹنٹ جنرل پنجاب کی جانب سے سرکاری ملازمین کو گھر بیٹھے پنشن کی ادائیگی کے سلسلے میں شروع کیا جانے والا ای پنشن پائلٹ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگیا ہے جس کے بعدای پنشن کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کنٹرولر جنرل آف اکاو¿نٹس پاکستان مقبول احمد گوندل نے پاکستان پھر کے سرکاری ملازمین کو ای پنشن کے سہولت فراہم کرنے اعلان کیا ہے ۔اے جی آفس لاہور میں ای پنشن پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر جنرل آف اکاو¿نٹس پاکستان مقبول احمد گوندل نے کہا کہ اکا¶نٹنٹ جنرل پنجاب سید عمار نقوی نے خدمات کا نیا معیار قائم کیا ہے اوران کی کی محنت کے ثمر ات پورے پاکستان تک پہنچیں گے۔انہوںنے کہا کہ سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر کی جانے والی ادائیگیاں کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ ان کی عمر بھر کی ملازمت کا ثمر اوران کاحق ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا اوراس ضمن میں خدمات کی فراہمی کااعلیٰ معیار قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔تقریب میں بتایا گیا کہ ای پنشن پائلٹ پراجیکٹ سکول ایجوکیشن لاہور سے شروع کیا گیا جس میںکامیابی کے بعد اسے صوبے بھر میں سکول ایجوکیشن تک پھیلایا جا رہاہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے چار لاکھ ٹیچرز کا ڈیٹا تیار کرلیا گیا ہے جس میں پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس آفسز تجمل الٰہی نے بتایا ہے آج کے بعد کسی ٹیچر کو ریٹائرمنٹ پر کسی دفتر میں نہ تو چکر لگانے پڑیں گے اور نہ ہی پنشن کاغذات کی تیاری کیلئے کسی کو رشوت دینی پڑے گی بلکہ پنشن دستاویزات سسٹم میں آن لائن اپ لوڈ ہوں گی اورجس دن ریٹائرمنٹ کے نتیجے میںکسی ٹیچر کی تنخواہ بند ہوگی اگلے ہی ماہ بنک اکاو¿نٹ میں تنخواہ کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔انہوں نے بتایاکہ ای پنشن کے ذریعے جہاں گھر بیٹھے پنشن کی ادائیگی ممکن ہو گی وہاں سسٹم میں شفافیت اور آسانیاں بھی پیدا ہوں گی ۔ تقریب میں بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کا ڈیٹا بنک تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ تمام سرکاری ملازمین کو ای پنشن کی سہولت فراہم کی جا سکے۔تقریب سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف،ایڈیشنل سیکریٹری سکولز ایجوکیشن فریحہ پرویزاور ڈی پی آئی سکولز رانا عبدالقیوم خا ن نے بھی خطاب کیا ۔کنڑولر جنرل آف اکاو¿نٹس پاکستان مقبول احمد گوندل نے ای پنشن پراجیکٹ کا کامیاب بنانے کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے والے اکاو¿نٹنٹ جنرل پنجاب آفس، پفرا پراجیکٹ ،پنشن سہولیات سنٹراے جی آفس، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اورمحکمہ سکولز ایجوکیشن کے افسران اور اہلکاروں میں شیلڈز اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔
















