کابل (مشرق نیوز)افغانستا ن میں دھماکہ،کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں سمیت6دہشتگرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق افغان صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے،بارودی سرنگ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میںعبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیرشامل ہیںجبکہ 3کی شناخت نہیں ہوسکی،زخمی جنگجوو¿ں میں فضل امین، عرف طوفان، نور پایو خان، فقیر ، تروزئی، ست کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت ، کمال، شیر افضل، بخت ،ذبیح شامل ہیں، ذرائع کے مطابق دوسرے حملے میں ٹی ٹی پی عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم خراسانی بھی شدید زخمی ہوگیا،افغانستان میں روپوش ٹی ٹی پی دہشتگردوں پر پے در پے حملوں کے بعد ٹی ٹی پی لیڈر شپ میں شدید مایوسی و اختلافات کی لہر پھیل گئی ، ٹی ٹی پی دہشتگردوں نے کہا پاکستانی وفد کے افغانستان آنے کے بعد تنظیم کے مسائل میں اضافہ ہوا،ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشتگردوں کے درمیان تحریک طالبان افغانستان ( ٹی ٹی اے ) کی سینئر لیڈر شپ پر شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے،حالیہ بڑھتے واقعات کالعدم ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی تفریق و مایوسی کا واضح ثبوت ہے۔
افغانستا ن میں دھماکہ،کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں سمیت6دہشتگرد ہلاک
















