وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور () وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد ۔


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری رانا شاہد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے درخواست گزار نے آڈیو لیکس کے معاملے پر ثبوت نہیں لگائے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کی جاتی ہے۔