مسلسل پانچویں سال بھارتیوں کو سب سے زیادہ انٹرنیٹ کی بندش کا سامنا

نئی دہلی (مشرق نیوز) مسلسل پانچویں سال 2022ءمیں بھی بھارت ان ممالک میں سر فہرست رہا جہاں سب سے زیادہ مرتبہ انٹرنیٹ بند کرکے عوام کو سہولت سے محروم رکھا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی ۔انٹرنیٹ صارفین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے گروپ ایکسیس نا اور کیپ آئی ٹی آن اتحاد کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں 2022ءکے دوران 187 مرتبہ انٹرنیٹ کی بندش ریکارڈ کی گئی۔ جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2022ءمیں 84 بار انٹرنیٹ سروسز بند کیں۔بھارت کے بعد یوکرین پر حملے کے دوران روسی فوج کی جانب سے 22 مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈان کیا گیا، گزشتہ سال ایران نے 18 بار انٹرنیٹ شٹ ڈان کیا، وہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر رہا۔پاکستان میں مئی 2022ءمیں اس وقت ایک مرتبہ انٹرنیٹ شٹ ڈان نافذ کیا گیا جب سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کی قیادت کر رہے تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے انٹرنیٹ کی زیادہ تر بندش مقبوضہ کشمیر میں نافذ کی گئی، پورے سال کے دوران وہاں 49 بار بندش کی گئی جب کہ اس دوران صرف جنوری اور فروری 2022ءمیں بلیک آٹ کے 16 بیک ٹو بیک آرڈرز جاری کیے گئے۔اس رپورٹ میں نوٹ کیا گیا کہ انڈین ٹیلی کمیونی کیشن بل کا مجوزہ مسودہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو غیر محدود اختیارات کے ساتھ یہ اختیار دےگا کہ جب ضروری اور مناسب ہو تو وہ شٹ ڈان نافذ کریں، یہ صورتحال حکومت کے اس ارادے کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ اس مشکلات سے بھرے راستے پر سفر جاری رکھنا چاہتی ہے۔رپورٹ کے مطابق کئی ممالک میں تنازعات، انتخابات اور یہاں تک کہ امتحانات کے دوران بھی انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئیں۔ایتھوپیا کی حکومت کی جانب سے شورش زدہ ریجن ٹگرے میں نافذ کردہ انٹر نیٹ بلیک آٹ گروپ کی جانب سے ریکارڈ کیا گیا سب سے طویل شٹ ڈان تھا جو 2 سال سے زیادہ عرصے تک جاری رہا۔